بھارت کو کرکٹ کے میدان میں ایک اور بڑا دھچکا،اہم پابندی لگا دی گئی

بنگلادیش کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ملک میں ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ قدم اس کے بعد اٹھایا گیا ہے جب بنگلادیش نے بھارت میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

صورتحال اس وقت سنگین ہوئی جب بنگلادیش کے تیز گیند باز *مستفیض الرحمان* کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل ٹیم کے کے آر سے رہا کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ہنگامی اجلاس بلایا اور حکومت کو سفارش کی کہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے تحفظ کے پیش نظر ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجا جائے۔

بنگلادیش کے کھیل کے مشیر نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ “کھلاڑیوں کی سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے” اور اعلان کیا کہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ بی سی بی نے اس حوالے سے آئی سی سی کو درخواست بھی دی ہے کہ بنگلادیش کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔

اب تازہ ترین کارروائی میں بنگلادیش حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر *غیرمعینہ مدت* کے لیے پابندی لگا دی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close