پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل 15) میں ایک اور تاریخی ریکارڈ برابر کر لیا ہے۔ انہوں نے سڈنی سکسرز کی طرف سے سڈنی تھنڈر کے خلاف کھیلتے ہوئے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے، جس کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی نصف سنچریوں کی تعداد 63 ہو گئی۔
یہ ریکارڈ اس سے قبل بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا، جنہوں نے 216 اننگز میں 63 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 163 اننگز میں حاصل کیا، جو ان کی اس طرز کرکٹ میں مستقل مزاجی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس فہرست میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور انگلینڈ کے جوس بٹلر 58 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
میچ میں بابر اعظم نے پاور پلے کے دوران سکورنگ کی رفتار کو سنبھالا اور بعد میں اپنی اننگز کو تیز کرتے ہوئے 5 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ وہ 18ویں اوور میں آؤٹ ہوئے، لیکن ان کی اننگز سڈنی سکسرز کو 198 رنز تک پہنچانے میں اہم رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






