انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں اسپنر ابرار احمد چوتھے اور محمد نواز گیارہویں نمبر پر برقرار ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ گر کر 19ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان چھٹے نمبر پر ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں صائم ایوب پہلے نمبر پر اپنی برتری قائم رکھے ہوئے ہیں۔ محمد نواز اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں، سعود شکیل بلے بازوں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں، جبکہ نعمان علی بولرز کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






