کرکٹ کی دنیا کے عظیم کھلاڑی جاوید میانداد کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم طبی معائنے کے بعد انہیں بہتر حالت میں گھر واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کراچی کے قومی ادارہ امراض قلب میں پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے ضروری ٹیسٹ اور اینجیوگرافی کے بعد انہیں صحت مند قرار دے دیا۔
جاوید میانداد نے ہسپتال کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بہتری محسوس کر رہے ہیں اور اللہ کے فضل اور قوم کی دعاؤں سے صحت میں مزید بہتری کی امید ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






