انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رابن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رابن اسمتھ نے انگلینڈ کی نمائندگی 62 ٹیسٹ میچز میں کی اور 1992ء کے ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بھی رہے۔ انہوں نے 62 ٹیسٹ میچز میں 4236 رنز بنائے اور 1987ء سے 2003ء تک ہمشائر کاؤنٹی سے منسلک رہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی وہ نمایاں رہے اور 71 میچز میں 2419 رنز بنائے، جن کی اوسط 39.01 رہی۔
اسمتھ کو کرکٹ میں ’’جج‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور وہ اپنے فیورٹ شاٹ، شارٹ اسکوائر کٹ، کی وجہ سے مشہور تھے۔ انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔
رابن اسمتھ الکوحل کے استعمال اور ذہنی صحت کے مسائل کے باعث کافی عرصے علاج کے زیرِ نظر رہے۔ ان کے خاندان کے مطابق ان کا انتقال گھر میں ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






