آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا، جس میں حصہ لینے والی 16 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت الگ الگ گروپوں میں شامل ہیں، بھارت گروپ اے میں جبکہ پاکستان گروپ بی میں ہے۔
قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، 19 جنوری کو سکاٹ لینڈ اور 22 جنوری کو زمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔ سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری جبکہ فائنل 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






