سابق کپتان نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے، جس کی بنا پر انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close