ترکی میں فٹبال میں سٹے بازی کے ایک بڑے اسکینڈل کے بعد ہزاروں کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے فٹبال میچز پر غیر قانونی سٹے بازی کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک بڑے کلب کے چیئرمین بھی شامل ہیں۔
ترک فٹبال فیڈریشن نے تحقیقات مکمل ہونے تک 1,024 کھلاڑیوں کو معطل کر دیا ہے، جن میں سپر لیگ کے معروف کلبوں گلاتاسرائے اور بشکطاش کے 27 فٹبالرز بھی شامل ہیں۔ اس اسکینڈل کے نتیجے میں دوسری اور تیسری ڈویژن کی لیگز کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
ترک فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے 15 دن کی خصوصی ٹرانسفر ونڈو کی اجازت طلب کی ہے تاکہ متاثرہ کلب اپنی ٹیمیں مکمل کر سکیں۔ یہ اسکینڈل ترکی کے فٹبال کے حلقوں میں ایک بڑے بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






