پاکستان اور سری لنکا سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل یہ سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق علی نقوی سیریز کے ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ پہلے ایک روزہ میچ میں الیگزینڈر وارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

دوسرے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جب کہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میں الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close