آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن کیا ؟ جانئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

تازہ فہرست کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بابراعظم کی رینکنگ میں 9 درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ 30ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ صائم ایوب 10 درجے ترقی کے بعد 39ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ سلمان علی آغا نے بھی 10 درجے بہتری کے ساتھ 54ویں پوزیشن حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکروتی پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کا آٹھواں نمبر برقرار ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close