پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تین ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔
یہ کارنامہ انہوں نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تئیس رنز بنا کر سرانجام دیا۔ بابر اعظم یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے سینتیسویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا، جس میں وہ اب تک اٹھارہ نصف سنچریاں اور آٹھ سنچریاں بنا چکے ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ، بین سٹوکس، زیک کرالی اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، لبوشین، ٹریوس ہیڈ اور عثمان خواجہ بھی شامل ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ جو روٹ کے پاس ہے، جنہوں نے انہتر میچز میں چھ ہزار اسی رنز بنائے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں