بھارتی نجومی کی پاک بھارت میچ سے متعلق اہم پیشگوئی

پاکستان کا باہمی فائنلز میں بھارت کے خلاف پلڑا بھاری رہا ہے، اور اسی تناظر میں ایک معروف بھارتی نجومی نے بھی ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے اس وقت انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہیں، جب کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے نسبتاً کمزور نظر آ رہے ہیں۔

گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان نجومی اعداد و شمار کی روشنی میں پاکستان کے فاتح بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت آج پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، اور اس میچ کو لے کر نہ صرف شائقین بلکہ ماہرین اور نجومی بھی خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close