گیارہ گرین شرٹس کے نام فائنل،کون کون ؟جانئے

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اس بڑے مقابلے کے لیے کپتان سلمان آغا نے حریف کو حیران کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ آج کا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان کی ٹیم ایک متوازن کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

صائم ایوب کو ایک بار پھر اوپننگ کا موقع دیا گیا ہے، حالانکہ وہ ایشیا کپ کے تینوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں بدستور اوپنر کے طور پر برقرار رکھا ہے۔

آج کے میچ کے لیے آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ حسن نواز کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بولنگ لائن اپ میں دو فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں گے، جبکہ تین اسپنرز—ابرار احمد، محمد نواز اور صائم ایوب—حریف بلے بازوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں گے۔

بیٹنگ آرڈر میں سلمان آغا، عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور حسین طلعت اہم کردار ادا کریں گے۔ رضوان وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ فہیم اشرف بطور آل راؤنڈر بالنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں کارکردگی دکھائیں گے۔

کپتان سلمان آغا کا ماننا ہے کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ ایک اعصابی جنگ ہے، جس میں جیت کے لیے مکمل حکمت عملی، جذبہ اور قومی وقار درکار ہے۔ ٹیم کے فیصلے اسی تناظر میں کیے گئے ہیں تاکہ روایتی حریف کو مضبوط پیغام دیا جا سکے۔

پاکستان کی ٹیم آج کے میچ میں فتح کے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی، اور شائقین کو ایک سنسنی خیز اور یادگار مقابلے کی امید ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close