اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر

افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لیے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔

افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کے لیے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے،جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق کی جگہ فاسٹ بولر عبداللہ احمد زئی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close