انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن ورلڈکپ کے انعامات میں تیس گنا اضافہ کر دیا ہے اور کل انعامی رقم تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔
جیتنے والی ٹیم کو چالیس لاکھ اٹھاون ہزار ڈالر ملیں گے جو پچھلے ورلڈکپ کے مقابلے میں دو سو چون فیصد زیادہ ہے۔ رنر اپ ٹیم کو بیس لاکھ بیس ہزار اور سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو گیارہ لاکھ بیس ہزار ڈالر دیے جائیں گے جبکہ ہر ٹیم کو دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر ملیں گے۔ گروپ میچ جیتنے پر بھی چون ہزار تین سو چودہ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ۳۰ ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں