پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کو معطل کردیا

قومی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں فوجداری تحقیقات جاری ہیں، جس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی حالیہ دنوں میں مانچسٹر میں ایک تنازع کا شکار ہوئے، جس کے بعد گریٹر مانچسٹر پولیس نے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ پی سی بی کو اس پیشرفت کی اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے حیدر علی کو ٹیم سرگرمیوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ پاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا، تاہم اس کی نوعیت، مقام اور دیگر تفصیلات فی الوقت منظر عام پر نہیں آئیں۔

پی سی بی نے اس صورتحال میں محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ برطانوی قانونی نظام کا احترام کرتے ہیں اور حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے اور نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے، اور اس دوران مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو حیدر علی کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close