انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آسٹریلوی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، ٹم ڈیوڈ نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا، جب وائیڈ نہ دیے جانے پر ٹم ڈیوڈ نے امپائر کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں