آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، پاکستانیوں کے لیے بری خبر

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے،

جس میں انگلینڈ کے جو روٹ نے ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ ان کے ہم وطن ہیری بروک دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بلے بازوں کی ٹاپ 10 فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی بیٹر شامل نہیں ہے۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بومرا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے اور جوش ہیزل ووڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے اسپنر نعمان علی اس رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں، جو کہ قومی ٹیم کے لیے ایک اہم کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close