بابر اعظم کی کارکردگی خراب کیوں؟ اہم انکشاف

 

پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی خراب ہونے کی وجہ بتا دی۔

فہیم اشرف نے حالی ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ بابر اعظم کو سوشل میڈیا پر ہونے والی مسلسل تنقید کی وجہ سے لگتا ہے کہ اسے اپنے کھیلنے کے انداز کو بدلنے کی ضرورت ہے اور جب اُنہوں نے اپنا انداز بدلنے کی کوشش کی تو چیزیں ان کے حق میں نہیں گئیں۔

فہیم اشرف نے کہا کہ ہم نے بابر اعظم کی کپتانی میں کوئی بڑا ایونٹ نہیں جیتا لیکن آپ کو کسی کھلاڑی کو اپنا کھیلنے کا انداز تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھے بابر کی طرح کھیلنے کو کہتے ہیں تو یہ غلط ہے تو اسی طرح اگر آپ بابر کو ایک اوور میں 6 چھکے مارنے کا کہیں تو یہ بھی غلط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close