ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں میگا ایونٹ ستمبر میں ہوگا۔ ایشیا کپ 2025 کے میچز 10 ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور ایونٹ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری ہوگا، ایشیاء کپ 2025 کی میزبانی کیلئے یو اے ای مضبوط امیدوار ہے۔
ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے مگر ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے، بھارت اور پاکستان سمیت چھ ٹیمیں ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں