پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قوانین کی منظوری دیدی، جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34 اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطاب 35 ویں سے 50 ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی ، پوری اننگز کے دوران 2 گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا ، ٹیسٹ میں کنکشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کانام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کانام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا ، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،اسپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا۔ ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی،ٹیسٹ میں 17 جون سےہوگا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں