تیسرا ٹی20 ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں محمد حارث کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے آخری اور تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

اکستان نے محمد حارث کی شاندار سینچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔

محمد حارث نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین سینچری اسکور کی، انہوں نے 45 گیندوں پر سینچری اسکور کی، اس سے قبل حسن نواز نے نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر سینچری اسکور کی تھی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن اور پرویز حسین ایمان نے ٹیم کو 110 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس دوران پرویز نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تاہم تنزید حسن 6 رنز کی کمی سے نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور 44 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ کپتان لٹن داس 22 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنزبنائے، ذاکر علی 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ومی ٹیم کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے پچھلے میچ میں 74 رنز بناکر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے صاحبزادہ فرحان صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

اہم، دوسرے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے محمد حارث کے ساتھ ملکر جارحانہ کھیل پیش کیا اور 92 رنز کی شراکت قائم کی، صائم ایوب 29 گیندوں پر 45 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

محمد حارث نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کی، وہ 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ حسن نواز نے 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close