رائل چیلنجرز بینگلورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کی تاریخ کا ایک اور کارنامہ انجام دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کے 24 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کے کیخلاف میچ کے دوران تاریخ کی سب سے زیادہ باونڈریاں لگانے والے کھلاڈی کا اعزاز حاصل کر لیاہے ، انہوں نے 1001 باونڈریز مکمل کر تے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں