انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا گزشتہ روز سے آغاز ہوگیا ہے لیکن آغاز سے قبل ہی ایونٹ میں کمنٹری کے حوالے سے کچھ ایسی خبریں آئیں جس نے شائقین کو چونکا کر رکھ دیا ہے کہ سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کمنٹری پینل سے باہر کر دیا گیا۔
آئی پی ایل کمیٹی نے جمعہ کو آئی پی ایل کے 18ویں سیزن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کیا، جس میں عرفان پٹھان کا نام نہیں ہے، جس کے بعد ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کمیٹی نے عرفان کو ہٹا دیا ہے جو آئی پی ایل کے پچھلے کئی سیزن میں کمنٹیٹر رہ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو عرفان کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ آئی پی ایل کمیٹی کو شکایت ملی تھی کہ عرفان کمنٹری کے دوران جان بوجھ کر کچھ کھلاڑیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ انہیں پینل سے نکالا گیا ہو۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دو سال سے وہ ذاتی ایجنڈے کے تحت کچھ کھلاڑیوں پر تبصرہ کر رہے ہیں جو کہ درست نہیں۔ کچھ ہندوستانی کرکٹرز نے بھی ان کے رویے کی شکایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں