شاہد آفریدی نے بڑا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) سابق کپتان شاہد آفریدی نے پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ کے لیے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ سیریز ہارنے کے بعد شاہین اور شاداب کو آرام دیا جا سکتا ہے، ان کی جگہ باقی کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے ۔خیال رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو عبرت ناک شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پانچ میچز کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close