قومی ٹیم کے نام ایک اور بد ترین ریکارڈ

 

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10ویں کم ترین ٹوٹل پر آؤٹ ہوگئی، گرین شرٹس چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 16.2 اوورز میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ماونٹ مونگانوئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، ٹم سیفرٹ 44 اور کپتان مائیکل بریسویل 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، ابرار نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز نہایت مایوس کُن رہا، اوپنر محمد حارث 2، خوشدل شاہ 6، حسن نواز، کپتان سلمان آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی ایک ایک رن بناکر پویلین روانہ ہوئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے عبدالصمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔

اس سے قبل، پاکستان ٹیم کا کم ترین اسکور بھی 105 تھا جو قومی ٹیم نے 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکائے اسٹیڈیم میں بنایا تھا جبکہ گرین شرٹس آسٹریلیا کے خلاف کم سے کم اسکور 74 پر بھی آؤٹ ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ سیریز کا پانچواں میچ بدھ 26 مارچ کو شیڈول ہے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنلز میں مدمقابل آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close