لاہور(پی این آئی) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024ء کے دوران ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر کرکٹ کا سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا جانے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024ء کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر نے نیو جرسی کے ایک اسٹور سے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تاہم مالک کو ادائیگی نہیں کی جبکہ دکان کے مالک نے خود نیویارک آکر بیٹ ڈیلیور کیے، تاہم کرکٹ بیٹ کی فراہمی کے بعد مالک نے پیسوں کا تقاضا کرنے کیلئے کئی بار کالز اور میسجز کیے لیکن کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی نے کھلاڑی کے نام کا ذکر نہیں کیا۔ دوسری جانب نامعلوم کھلاڑی پر بیٹ خریداری کے بعد ادائیگی نہ کرنے کے الزامات پر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔
بہت سے صارفین نے کھلاڑی کی شناخت کے بارے میں قیاس آرائی کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں، تو یہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔مین ان گرین فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی T20I سیریز کھیل رہے ہیں۔ وہ کرائسٹ چرچ اور ڈیونیڈن میں پہلے دو گیمز ہار گئے لیکن تیسرے میچ میں واپسی کرتے ہوئے سیریز میں اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں