ویب ڈیسک (پی این آئی) بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم آئندہ 8 برس کےلیے دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
بھارتی بیٹر نے ان خیالات کا اظہار چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں شاندار فتح کے بعد پریزنٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا تھا۔ انکا کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ آٹھ سال تک عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ویرات کوہلی نے کہا، ’جب آپ ٹیم چھوڑتے ہیں تو چاہتے ہیں کہ وہ پہلے سے بہتر مقام پر ہو اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم اگلے آٹھ سال تک دنیا کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شبھمن گِل شاندار رہے، شریاس ائیّر نے خوبصورتی سے کھیلا، کے ایل راہول نے میچز فنش کیے اور ہاردک پانڈیا بطور بیٹر شاندار رہے۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی شکست کا کچھ حد تک ازالہ کردیا۔ یہ حیرت انگیز لمحہ ہے۔ ہم مشکل آسٹریلوی دورے کے بعد واپسی کرنا چاہتے تھے اور ایک بڑا ٹورنامنٹ جیتنا ہمارا ہدف تھا اور ہم نے ایسا کر دکھایا۔جشن کے دوران جب ویرات کوہلی سے ٹیم کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا، ’ ڈریسنگ روم میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے۔ نوجوان کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم سینئرز ان کی مدد کرنے پر خوش ہیں۔ ہمارا تجربہ شیئر کرنا ہی اس بھارتی ٹیم کو مضبوط بناتا ہے۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں