بابراعظم عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

 

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اپنے چھوٹے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے۔بابراعظم کے بھائی سفیر اعظم نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بھائی کے ہمراہ مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو جاری کی اور کچھ تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

بابراعظم نے اپنے بھائی کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں افطاری کی اور عمرہ ادا کیا، انسٹاگرام پر موجود تصاویر میں ٹیسٹ کرکٹر میر حمزہ بھی دکھائی دے رہے ہیں جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔بابر اعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، تینوں کھلاڑی رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close