ویب ڈیسک(پی این آئی) پاکستانی اوپنر صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے، انہوں نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔
پاکستان کے بیٹر صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے، قومی اوپنر نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائم ایوب انجری کے شکار ٹخنے کو مضبوط کرنے کیلئے مختلف ایکسرسائز کررہے ہیں۔صائم ایوب جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں لندن بھیجا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں