پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی جیت کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم پوری طرح تیار ہے، کل اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم ہارے یا جیتے، ہم ان کے ساتھ ہیں، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، انشاء اللہ پاکستان جیتے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محنس نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔

انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایونٹ کا آرگنائزر آئی سی سی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا میچ کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close