321 رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، پہلی وکٹ 8 رنز پر گر گئی، سعود شکیل 19 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اورپاکستان کے 58رنز پر دو کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا،چیمپئنزٹرافی گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،جو انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے ،ول ینگ اور ٹام لیتھم نے شاندار سنچریاں سکور کیں،گلین فلپس نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
نسیم شاہ اور حارث رئوف نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ،ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آئی ، شاہین آفریدی 10 اوورز میں 68 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
کپتا ن محمد رضوان ، بابراعظم ، فخر زمان ،سعود شکیل ،سلمان علی آغا، طیب طاہر،خوشدل شاہ ،شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ،حارث رؤف ،ابراراحمد۔
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، مائیکل بریسویل،ڈیون کانوے، ٹام لیتھم ،کین ویلم سن،ڈیرل مچل، گلین فلپس ،نیتھن اسمتھ،میٹ ہینری اوروِل او رورکی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں