چیمپیئنزٹرافی میں کونسے نوجوان کرکٹرز مرکز نگاہ ہونگے۔ آئی سی سی نے 5 کھلاڑیوں کے نام بتادئیے۔
پاکستان کے نسیم شاہ، بھارت کے شبھمن گل، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، افغانستان کے نور احمد اور انگلینڈ کے ہیری بروک شامل ہیں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 23 ون ڈے میچز میں 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، بھارتی بیٹر شبھمن گل بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ گل نے 50 میچز میں 60 کی اوسط سے دوہزار 587 رنز اسکورکئے۔
دوہزارتئیس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ٹاپ اسکورر رچن رویندرا بھی فیوچر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہیں، افغانستان کے اسپنر نور احمد اور انگلینڈ کے ہیری بروک بھی چیمپئنزٹرافی میں مرکز نگاہ ہونگے۔
دوسری جانب سال 2024 کی بہترین ٹیموں میں شامل قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی کو آئی سی سی کی کیپس مل گئیں۔ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا حصہ ہیں۔ شاہین نے ون ڈے کی ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔ شاہین آفریدی نے کہا ایسی کیپس میرے پاس بہت ہیں ایک اورآگئی جو خاص اور ایک اعزاز ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں