پاکستان نےچیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی بھارتی سورماوں کو دھول چٹا دی

ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارتی سورماوں کو دھول چٹاتے ہوئے ایک رن سے شکست دے دی۔

سری لنکا میں جاری ویٹرنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 226 رنز بنائے، شیخ اقبال 44، اظہر خان 40، محمد جعفر 30 اور محمد حفیظ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارتی ٹیم 225 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، پاکستان کے محمد جعفر اور محمد جاوید نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ میں ریحان رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی سے جھوم اُٹھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close