پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی 2025کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر دی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہورہی ہے۔ ایونٹ میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔
ایونٹ کیلئے ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں۔
2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے کپتان سرفراز احمد نے 19فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کر دی۔
سرفراز احمد نے انگلینڈ، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرتے ہوئے پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کو ممکنہ سیمی فائنلسٹ ٹیمیں قرار دیا۔
سابق کپتان سرفراز احمد کا کہناہے کہ اگر مجھے چار سیمی فائنلسٹ چننے ہوں، تو میں اس وقت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان کو منتخب کروں گا لیکن میں کسی بھی ٹیم کو نظرانداز نہیں کروں گا۔
سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ پاکستان پر اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا دباؤ ہوگا، خاص طور پر کیونکہ وہ دفاعی چیمپئن ہیں اور مداحوں کی توقعات بہت زیادہ ہوں گی۔
سابق کپتان نے خاص طور پر افغانستان کی تعریف کی اور انہیں ایک خطرناک ٹیم قرار دیا، جو ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں