سہ فریقی سیریز، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا

سہ فریقی سیریز کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سہ فریقی سیریز کا میچ جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے فائنل میں مدمقابل ہوگی۔اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 353 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ اننگز
پروٹیز کپتان ٹمبا باؤما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ویان ملڈر کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

کپتان ٹیمبا باووما 82 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ٹونی ڈی زورزی نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ اپنے ڈیبیو میچ میں 150 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے والے میتھیو بریزکے نے آج بھی مایوس نہیں کیا اور وہ 83 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ٹیم میں واپسی کرنے والے ہینرک کلاسن نے 56 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے جب کہ کائل ویرینے 44 اور کوربن بوش 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل، پاکستانی ٹیم میں انجری کا شکار حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا جب کہ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو موقع دیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ نے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں، ٹونی ڈی زورزی، ہینرک کلاسن، کوربن بوش اور کیشو مہاراج پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئن سے قبل ہمارے پاس اچھا موقع ہے، نئی کنڈیشن اور نیا دن ہے، اچھی کرکٹ کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جو سیریز جیتی تھی وہ ماضی ہوگیا ہے، اس میچ کو جیت کر ہم مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جو ہم چیمپئنز ٹرافی میں لے کر جائیں گے۔جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے پہلےکھیلنے کا موقع اچھا ہے، کلاسن کے آنے سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، اس وکٹ پر فاسٹ بالر آسانی سے وکٹ نہیں لے پائیں گے۔

پاکستانی ٹیم:
محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، ابرار احمدجنوبی افریقی ٹیم: ٹیمبا باووما (کپتان)، ٹونی ڈی زورزی، میتھیو بریزکے، ہینرک کلاسن، کائل ویرینے، ویان مُلڈر، کوربن بوش، سینوران مُتھوسوامی، تبریز شمسی، کیشو مہاراج اور لونگی نگیڈی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close