بابراعظم اور رضوان کو بڑا جھٹکا

دبئی (پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، 50 اوورز کے فارمیٹ میں بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی تنزلی جبکہ سعود شکیل اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ہے جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بھارت کے روہت شرما، شبھمن گل اور ویرات کوہلی براجمان ہیں۔ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقا کے ہائنرک کلاسن موجود ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں پاکستان کے صرف سعود شکیل شامل ہیں جبکہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے اور بابر اعظم کا 19واں نمبر برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close