چیمپئینز ٹرافی، پی سی بی کااہم پلان سامنے آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریکٹس میچوں کیلئے پاکستان شاہینز کی 3 الگ الگ ٹیمیں بنانے کا پلان بنالیا۔

چیمپئینز ٹرافی میں شریک مہمان ٹیموں کو میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل پریکٹس کا موقع دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہینز کے تین الگ الگ سکواڈ تشکیل دینے کا منصوبہ بنایا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیمیں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے خلاف میدان میں اُتریں گی، جس کے باعث ڈومیسٹک پلئیرز کو بھی انٹرنیشنل کرکٹرز کیساتھ کھیلنے کا تجربہ ملے گا جبکہ مہمان ٹیم اپنی پریکٹس بھی کرسکے گی۔

بورڈ کے منصوبے کے مطابق پاکستان شاہینز کی ایک ٹیم کراچی، دوسری لاہور اور تیسری دبئی میں پریکٹس میچز کھیلے گی،دوسری جانب چیمپئیز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کیخلاف سہ ملکی سیریز میں پریکٹس کا موقع ملے گا، اس سیریز کا آغاز 8 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

ادھر آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پی سی بی قذافی سٹیڈیم اور نیشنل سٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close