اسلام آباد ( پی این آئی )چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئینزٹرافی کے میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں،چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنائیں گے۔
دورہ امریکہ سے وطن واپسی کے بعد محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں پیش رفت کا جازہ لیتے ہوئے پویلین، میڈیا باکس، وی آئی پی باکسز سمیت سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ٹیموں کے لئے مجوزہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہا ر کیا ۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، کرسیوں کی تنصیب آخری مراحل میں ہے، جسے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا،طویل عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے، میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، امید ہے شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ 19 فروری سے شروع ہونے والی آی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں راولپنڈی سٹیڈیم میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ 24 فروری کو بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ، 25 فروری کو آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں