سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے آج بھی اچھی بولنگ کی اور جلد ہی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر ساجد خان نے حاصل کی۔بعدازاں پہلے ٹیسٹ کی طرح آج پھر پاکستانی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو جال میں پھنسا لیا۔
نعمان علی کی ہیٹ ٹرک،ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے اندر ہی حاصل کرلیں۔ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ 16.2 اوورز میں 54 رنز پر گری، یہ وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم،شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں