پی ایس ایل 10کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان کا اعلان، کون ؟ جانیں

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں سیزن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان کا اعلان کردیا۔

سرفراز احمد کی جگہ گزشتہ سال رائیلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بنایا گیا تھا لیکن اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے لیے سعود شکیل کو کپتان مقرر کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے سعود شکیل کو کپتان مقررکرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق شین واٹسن کی جگہ سرفراز احمد گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ ہوں گے جب کہ معین خان کو ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داری ملنےکا امکان ہے۔

سرفراز احمد اس وقت چیمپئنزکپ کے مینٹور ہیں لیکن معاہدے کے مطابق وہ پی ایس ایل کی فرنچائز کے لیےکام کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close