روہت شرما نے اپنے کرکٹ کیریئر کا بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے 37 سالہ روہت شرما نے مشاورت مکمل کر کے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کے خلاف بھارت میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں اور وہ اب چیمپئنز ٹرافی کے بعد مکمل ریٹائر ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تھے، ان کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کی تھی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close