اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 ، بابر اعظم کو پی ایس ایل بہترین بیٹر فین چوائس ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے،ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب شامل ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کی خاص بات یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو پی ایس ایل بہترین بیٹر فین چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔جیسن رائے کو پی ایس ایل انفرادی بیٹنگ فینز چوائس ایوارڈ دے دیا گیا، شاہین آفریدی کو پی ایس ایل بہترین بولر فین چوائس ایوارڈ دیا گیا جبکہ شاداب خان کو پی ایس ایل ایم وی فین چوائس ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں