چیمپئنز ٹرافی، قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان

لاہور (پی این آئی)چیمپئنز ٹرافی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے سکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان نے سہہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، سہہ فریقی سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہیں، سہہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے۔صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ سہہ فریقی سیریز والی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے گا تاہم پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے صائم ایوب کی فٹنس کا انتظار کیا جائے گا، صائم ایوب کے حوالے سے فیصلہ ہونے پر ہی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close