پاکستان ٹیسٹ ٹیم کےوکٹ کیپر جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

دورہ جنوبی افریقا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ریزرو وکٹ کیپر حسیب اللہ ان فٹ،پشین سے تعلق رکھنے والے 21 سال کے حسیب اللہ کے ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے انھیں ٹانکے آئے اور اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ کی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔

پاکستان کیلئے ایک ون ڈے اور 3 ٹی 20 کھیلنے والے حسیب اللہ دورہ جنوبی افریقا میں وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 15 رکنی اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر تھے۔بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر نے والے حسیب اللہ نوجوان ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر ہیں۔

حسیب اللہ نے 21 جنوری 2024 کو کرائسسٹ چرچ میں شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں اپنا پہلا ٹی 20 بطور اوپننگ بیٹر کھیلا تھا۔ 24 نومبر 2024 کو بلاوایو میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی قیادت میں بھی حسیب اللہ نے بطور بیٹر پہلا بین الااقوامی ون ڈے کھیلا۔حسیب اللہ دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ تھے، البتہ دورہ جنوبی افریقا میں انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم تک محدود رکھا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close