چیمپئینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

دبئی (پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی سکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ سامنے آگئی۔

روز نامہ امت کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لئے ابتدائی سکواڈز کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر ہے جبکہ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی رات 12 بجے تک سکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔11 فروری تک ٹیمیں ابتدائی سکواڈز میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہیں، 12 فروری سے ٹیموں میں رد و بدل کے لئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔ٹیمیں ابتدائی سکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں ہیں، وہ آئی سی سی کو نام جمع کرا سکتی ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے اپنے حتمی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو گی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close