کیپ ٹاؤن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں بابر اعظم اور شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اوپنر تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کے میچ میں پاکستانی اوپنر جم کر کھیلے۔ بابر اعظم اور شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے لیے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی۔
اس سے قبل یاسر حمید اور یونس خان کی سنچورین میں 133 رنز کی پارٹنر شپ کی تھی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
کیپ ٹاؤن میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز بابر اعظم نے 31 اور محمد رضوان نے 9 رنز کے ساتھ کیا۔بابر اعظم 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ محمد رضوان 46 رنز اور سلمان علی آغاز 19 رنز بنا سکے۔ صائم ایوب انجری کے باعث بیٹنگ نہ کر سکے۔ جنوبی افریقہ کے بالر کاگیسو ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں