محسن نقوی نےصائم ایوب سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا؟ جانیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے صائم ایوب کو فوری علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، چیئرمین پی سی بی نے صائم ایوب سے خود بھی رابطہ کیا تھا۔محسن نقوی نے صائم ایوب کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے، نوجوان اوپننگ بیٹر کی لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز کے ساتھ اپوائنٹمنٹ طے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں، ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب اسٹائلش، زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے، صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، صائم ایوب کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کرائیں گے۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ صائم ایوب کے علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close