کیپ ٹاون (پی این آئی) صائم ایوب کی انجری سے متعلق تشویش ناک اطلاعات۔
تفصیلات کے مطابق ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے نوجوان بلے باز کی انجری سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ صائم ایوب کی انجری سے متعلق تشویش ناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان اوپننگ بلے باز کی انجری سے متعلق میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صائم ایوب کو ممکنہ طور پر ٹخنے کا فریکچر ہوا ہے، جس کے باعث وہ طویل عرصے کیلئے کھیل کے میدان سے دور ہو سکتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ٹخنے کی انجری کے باعث صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے باہر ہو گئے ہیں، اس باعث قومی ٹیم بقیہ میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب کے جنوبی افریقہ کے ہسپتال میں کیے گئے ٹخنے کے اسکین لندن بھجوا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صائم ایوب ممکنہ طور پر کم سے کم 2 ماہ کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو گئے ہیں، خدشہ ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھی پاکستان کی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے ، اوپنر کو ساتھی کھلاڑیوں کی مدد سے میدان سے باہر لے جایا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں