جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹ سے شکست دیکر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ نے فتح کیلئے درکار 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ہدف کو پانے کے لیے آج جنوبی افریقا کے بیٹر ایڈم مارکرم نے 22 اور کپتان ٹمبا باووما نے صفر رنز کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔

آج بھی جنوبی افریقی بیٹرز نے محتاط انداز سے ہدف کی جانب بڑھنا شروع کیا تاہم ان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا۔جنوبی افریقا کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری جب کپتان ٹمبا باووما کو 40 رنز پر محمد عباس نے آؤٹ کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان نے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹ 99 رنز پر حاصل کی۔

کپتان ٹمبا باووما 40 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر ایڈن مارکرم نے 37 رنز بنائے، کگیسور باڈا نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کائیل وررینے 2 ، ڈیوڈ بیڈنگھم 14 اور کوربن بوش صفر پرآؤٹ ہوئے، جبکہ مارکو ینسین نے ناٹ آؤٹ 16 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی،اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ روز (تیسرے دن) ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنالیے تھے،قومی ٹیم گزشتہ روز 237 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close